dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

سابق برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کی خالی نشست پر باحجاب خاتون کامیاب، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

سابق برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کی خالی نشست پر باحجاب خاتون کامیاب، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا

لندن: برطانیہ میں سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی کی صومالی نژاد باحجاب خاتون ساگل عبدی ولی کامیاب ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ ساگل عبدی ولی نے ضمنی انتخاب میں 12 ہزار 292 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی اپنے نام کی۔ انہوں نے انتخابی کامیابی کے بعد کہا کہ حلقے کے عوام کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہاں کے لوگ امید کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یہ نشست سابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر نئے نمائندے کے انتخاب کے لیے ضمنی الیکشن منعقد کیا گیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق گرین پارٹی کا امیدوار دوسرے، کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار تیسرے جبکہ ریفارم یوکے کا امیدوار چوتھے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق اس انتخاب میں گرین پارٹی کے امیدوار کی شکست کے بعد پارٹی سربراہ زیک پولانسکی کی قیادت بھی سوالات کی زد میں آگئی ہے۔

ساگل عبدی ولی کی کامیابی برطانوی سیاست میں تارکین وطن پس منظر رکھنے والی خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *