dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:

پاکستان آرمی نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایوی اونکس سے لیس ہے، فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج بلند ترین درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ منفرد پرواز کے راستے اور سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کی بدولت پاک فوج کی دور تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا،  کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کی فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *