dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا واشک میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، 4  زخمی

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کا واشک میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ضلع واشک میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔

ہلاک ہونے والے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے آر پی جی 7، 5 گولے، میگزینز سمیت 5 جدید ہتھیار، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *