راولپنڈی (روزنامہ ریفارمر کوئٹہ، 26 اکتوبر 2026): پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالوحید کاکڑ 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے سابق آرمی چیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عسکری قیادت نے مرحوم کی شاندار فوجی خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے گراں قدر کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔
جنرل عبدالوحید کاکڑ 12 جنوری 1993 سے جنوری 1996 تک پاک فوج کے سربراہ رہے۔ انہیں نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت جیسے اعزازات سے نوازا گیا تھا۔
سیاسی و عسکری قیادت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply