dailyreformer.pk
November 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں اکتوبر کے دوران 51 کھلی کچہریاں، 686 عوامی شکایات موصولبلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدفبلوچستان میں پائیدار ترقی کے 4 ہزار 63 منصوبوں کی منظوری، 2 ہزار 181 زیرِ تکمیلبلوچستان میں 2 ہزار 632 ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، چیف سیکریٹری کی کام تیز کرنے کی ہدایتTender Notice: Executive Engineer PHE Division KhudarTender Notice: Executive Engineer PHE KhuzdarTender Notice: Executive Engineer PHE Divison Khuzdarحب، آواران اور لسبیلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاریبلوچستان میں نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوابلوچستان کے پنجگور میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی اطلاعبلوچستان میں اکتوبر کے دوران 51 کھلی کچہریاں، 686 عوامی شکایات موصولبلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدفبلوچستان میں پائیدار ترقی کے 4 ہزار 63 منصوبوں کی منظوری، 2 ہزار 181 زیرِ تکمیلبلوچستان میں 2 ہزار 632 ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، چیف سیکریٹری کی کام تیز کرنے کی ہدایتTender Notice: Executive Engineer PHE Division KhudarTender Notice: Executive Engineer PHE KhuzdarTender Notice: Executive Engineer PHE Divison Khuzdarحب، آواران اور لسبیلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاریبلوچستان میں نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوابلوچستان کے پنجگور میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی اطلاع

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، عسکری و سیاسی قیادت کا اظہارِ افسوس

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، عسکری و سیاسی قیادت کا اظہارِ افسوس

راولپنڈی (روزنامہ ریفارمر کوئٹہ، 26 اکتوبر 2026): پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالوحید کاکڑ 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے سابق آرمی چیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عسکری قیادت نے مرحوم کی شاندار فوجی خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے گراں قدر کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔

جنرل عبدالوحید کاکڑ 12 جنوری 1993 سے جنوری 1996 تک پاک فوج کے سربراہ رہے۔ انہیں نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت جیسے اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

سیاسی و عسکری قیادت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *