dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

بلوچ خاندانوں کا مسلح تنظیموں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اپنے رشتہ داروں سے اعلان لاتعلقی

کوئٹہ:

غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل اپنے ہی گمراہ رشتہ داروں کو عاق کر دیا جس پر فتنۃ الہندوستان کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا۔

لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگرد ثانیہ کے والد نے فتنۃ الہندوستان سے بیٹی کے روابط پر لاتعلقی کا بیان جاری کر دیا۔

پنجگور کے شہری نے فتنۃ الہندوستان میں شامل اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا بھائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔‘‘

گوادر کے رہائشی نے اپنے دہشتگرد بھائی سے دو ٹوک الفاظ میں اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر میرے بھائی کا تعلق کسی بھی مسلح تنظیم سے ثابت ہوا تو ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔‘‘

تربت کے شہری نے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا بھائی 6ماہ قبل روزگار کے لیے گھر سے نکلا تھا، اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا جاتا ہے تو ہم اس کے اعمال کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔‘‘

تربت سے تعلق رکھنے والے ایک اور والد نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ گھر سے فرار ہو کر مسلح تنظیموں کے پاس چلا گیا ہے۔‘‘

کوئٹہ کے شہری نے گمراہ بیٹے سے برملا لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ جہاں بھی ہے میری یہ بات ذہن نشین کر لے۔‘‘

عالمی ماہرین کے مطابق محبِ وطن بلوچوں کے اقدامات پاک فوج کی قربانیوں پر اعتماد اور بھارتی پراکسیز کی مکمل شکست کا اعلان ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ حقیقی بلوچ ہمیشہ پاکستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور علاقائی استحکام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ فتنۃ الہندوستان بلوچ شناخت کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ملک دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی اور امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے بلوچ عوام کو بطور آلۂ کار استعمال کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *