dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

کوئٹہ: مغوی خاتون 5 روز بعد بازیاب، چار ملزمان گرفتار۔

پولیس نے مبینہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے، ایس ایس پی آپریشنز

کوئٹہ میں کچھی بیگ پولیس نے خاتون کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مغویہ کو بھی بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیا الحق مندوخیل کے مطابق قمبرانی روڈ کی رہائشی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کی اپنے کزن خدا بخش کے ساتھ منگنی 2022 میں ختم ہوگئی تھی جبکہ 13 اگست کو خدا بخش نے محمد رفیق، جاوید اور سراج کے ہمراہ اسے گھر سے مبینہ طور پر اغوا کیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ خاتون نے بتایا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 65 ہزار روپے نقدی بھی لے گئے، واقعے کا مقدمہ 14 اگست کو متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کچھی بیگ میں درج کیا گیا اور اس کی تفتیش سب انسپکٹر محبوب علی کے سپرد کی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں نامزد ملزمان خدا بخش، محمد رفیق، جاوید اور سراج کو گرفتار کرلیا اور مغویہ کو بازیاب کرالیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 17 اگست کو بازیاب خاتون کا بیان دفعہ 164 ضابطہ فوجداری کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے قلم بند کرایا گیا، جبکہ خاتون کا طبی معائنہ سول اسپتال کوئٹہ میں کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ایس ایس پی آپریشنز ضیا الحق مندوخیل کے مطابق گرفتار تمام ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *