dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

ایران مذاکرات کیلئے لبنان کو مہرے کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، لبنانی وزیراعظم کی تنبیہ

لبنان کے وزیراعظم نواف اسلام نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مذاکرات میں شرائط بہتر کرنے کے لیے لبنان کو مہرے کے طور پر استعمال کرنا بند کرے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کو عام شہریوں پر حملے کرنے اور جنوبی لبنان کو تباہ کرنے سے روکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نواف اسلام نے اقوام متحدہ سے فوری طور پر انسانی بنیاد پر امداد کی اپیل کے لیے پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایران کے لیے ایک لفظ کہنا ہو تو وہ یہ ہوگا کہ ہمارے جنوبی علاقوں پر رحم کیجیے اوراپنے مذاکرات میں شرائط کو بہتر کرنے کے لیے اس علاقے اور یہاں کے لوگوں کو بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس خطے کے لوگ ہیں، لبنان کسی اور کے کھیل کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے اور جنوبی علاقہ کسی کا محفوظ محاذ نہیں ہے۔

لبنان میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے جبکہ لبنان اور اسرائیل نے دو روز قبل واشنگٹن میں امریکا کی سربراہی میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔

نواف سلام نے لبنان کے تباہ شدہ علاقوں کی بحالی اور بے گھر شہریوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کے حوالے سے کہا کہ حکومتی ریلیف میں 10 لاکھ بے گھر افراد اور جنوبی علاقے میں موجود 50 ہزار شہریوں کو نقد امداد دینے کا منصوبہ شامل ہے۔

انہوں نے بے گھر لبنانی شہریوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی باعزت اور بحفاظت اپنی سرزمین پر واپسی ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

نواف سلام نے کہا کہ لبنان نے اسرائیل کی دستبرداری اور اپنے شہریوں کی گھروں میں واپسی ممکن بنانے کے لیے نسبتاً مشکل راستہ اپناتے ہوئے مذاکرات کو ترجیح دی۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *