dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

ایران کے خلاف جنگ جلد ختم ہو جائے گی، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی  نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال بہت جلد ختم ہو جائے گی اور امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

وائٹ ہاؤس میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ اس صورتحال سے تھک چکا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کو بہت جلد ختم کر دیں گے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اس معاملے میں بہت اچھا کام کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکا جائے اور خطے میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں ریپبلکن اکثریت نے ایک قرارداد کو آگے بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس کا مقصد ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کو کانگریس کی واضح منظوری سے مشروط کرنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس قرارداد کے تحت صدر کو ایران کے خلاف جنگی اقدامات جاری رکھنے کیلئے کانگریس سے باقاعدہ اجازت درکار ہوگی۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدستور غیر یقینی بنی ہوئی ہے جبکہ عالمی برادری جنگ کے دائرہ کار میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *