dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

فیلڈ مارشل کی کوششوں کے بغیر ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ممکن نہ تھی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی کوششوں کے بغیر ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ممکن نہیں تھی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقدہ پہلی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس کی کامیاب تکمیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ، سیاسی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت ہونے والا پہلا اعلیٰ سطحی کمیٹی اجلاس کامیابی سے ختم ہوا۔ یہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور اس دوران حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔

شہباز شریف نے امریکا اور ایران کی قیادت کو تعمیری مذاکرات کے لیے مسلسل عزم پر سراہتے ہوئے ان تمام دوست اور برادر ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔

انہوں نے بالخصوص قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں قطر کا کردار انتہائی اہم رہا۔  وزیراعظم نے مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری پر سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کاوشوں، عزم اور ثابت قدمی نے ان مذاکرات کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کوششوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ تھی۔

انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دفتر خارجہ کی ٹیم کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی خدمات کو بھی مذاکرات کی کامیابی میں اہم قرار دیا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن، مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے اپنا مخلصانہ اور مثبت کردار جاری رکھے گا تاکہ تنازعات کے پائیدار اور پرامن حل کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *