dailyreformer.pk
July 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
اختر مینگل کا پشتون قیادت سے گلہ ، بلوچوں کے مشکل وقت میں ہماری نظریں پشتونوں پر تھیں مگر کوئی نہیں آیاآج ہم آپ کے دکھ اور غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقآپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاکایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیافیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبالشادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرلسام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غورزیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئےاختر مینگل کا پشتون قیادت سے گلہ ، بلوچوں کے مشکل وقت میں ہماری نظریں پشتونوں پر تھیں مگر کوئی نہیں آیاآج ہم آپ کے دکھ اور غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقآپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاکایران کیخلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع’دھمال 4‘ میں آنجہانی ستیش کوشک کی واپسی نے مداحوں کو چونکا دیافیفا ورلڈکپ میں تاریخی کارکردگی، مصر کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبالشادی کے بعد ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی پہلی عوامی تقریب میں شرکت، تصاویر وائرلسام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غورزیادہ کافی پینے والوں میں جگر کے امراض کا خطرہ کم، نئی تحقیق کے دلچسپ نتائج سامنے آگئے

مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ 11.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی منڈیوں میں غیر یقینی حالات کے پیش نظر شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اپنے جائزے میں ملکی معاشی اشاریوں، مہنگائی کے رجحانات اور بیرونی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیٹی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی قوی امیدوں کے باوجود محتاط طرز عمل اختیار کرنا ضروری سمجھا گیا، کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ افراط زر پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق افراط زر پر خام تیل کی قیمتوں کا دباؤ تاحال برقرار ہے، جس کے باعث مہنگائی کے حوالے سے خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی جائزہ 27 اپریل کو ہوا تھا، جس میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.50 فیصد کردی گئی تھی۔ اس وقت مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور بیرونی عوامل کو اس اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

آج کا مانیٹری پالیسی جائزہ مالی سال 2025-26 کا آخری جائزہ تھا، جس پر کاروباری، مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کی گہری نظر تھی۔

کمیٹی کے تازہ فیصلے کے بعد آئندہ ڈیڑھ ماہ تک پالیسی ریٹ 11.50 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گا، جبکہ مستقبل کے فیصلے مہنگائی، عالمی تیل کی قیمتوں اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *