dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

مستونگ، کسٹم ویئر ہاؤس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 37 افراد جھلس گئے، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

کوئٹہ:

بلوچستان کے علاقے لک پاس میں واقع پاکستان کسٹم کے ویئر ہاؤس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے دوران ایل پی جی باوزر اور گیس سلنڈرز میں پے در پے دھماکوں سے کم از کم 37 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ اربوں روپے مالیت کا سامان اور قیمتی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے ویئر ہاؤس میں اچانک آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے بلند شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے جبکہ دھماکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی جبکہ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ اور بی ایم سی برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق امدادی کارروائیوں کے لیے 30 ریسکیورز، 13 ایمبولینسز، 4 فائر ٹرکس اور 7 واٹر باوزرز موقع پر تعینات کیے گئے۔

تاہم ویئر ہاؤس میں بڑی مقدار میں ایل پی جی سلنڈرز، ایندھن اور کیمیکل موجود ہونے کے باعث صورتحال انتہائی خطرناک قرار دی جا رہی ہے۔

ریلیف کمشنر ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر مستونگ، ونگ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر سریاب بھی ایک بڑے دھماکے کے دوران معمولی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب چیف فائر آفیسر عبدالحق کے مطابق آگ تیسرے درجے کی ہے اور 13 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ویئر ہاؤس میں موجود ایل پی جی باوزر اور اسپرٹ ٹینکر کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں اور ان کے دھماکے کے 80 فیصد امکانات موجود ہیں۔

حکام نے آگ کے مقام کے اطراف 500 گز تک علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکار کسی کو قریب جانے کی اجازت نہیں دے رہے۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق خوش قسمتی سے جائے وقوعہ کے قریب کوئی آبادی موجود نہیں، ورنہ جانی نقصان کہیں زیادہ ہوسکتا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *