dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

کوئٹہ میں باپ نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور چار بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

 ایس ایچ او بروری نصیب اللہ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آج کچھ دیر قبل پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے اپنے ہی گھر میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور چار بچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ فائرنگ کے باعث تمام افراد کو شدید زخم آئے اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واردات کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔

کوئٹہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ بظاہر ملزم کی جانب سے اس انتہائی اقدام کے محرکات ابھی تک نامعلوم ہیں جبکہ کسی گھریلو تنازع یا دیگر وجوہات کی بھی فی الحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد، اہل محلہ اور لواحقین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سے متعلق حتمی موقف سامنے لایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *