dailyreformer.pk
July 7, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

گوگل نے میٹا کو بڑا جھٹکا دے دیا، جیمنی اے آئی کے استعمال پر نئی پابندیاں

گوگل نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے اپنے اے آئی ماڈلز کے استعمال پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میٹا نے گوگل سے اپنی مصنوعی ذہانت منصوبوں کے لیے زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت کی درخواست کی تھی، تاہم گوگل اس طلب کو مکمل طور پر پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے رواں سال مارچ میں میٹا کو آگاہ کیا تھا کہ وہ مطلوبہ سطح پر جیمنی اے آئی ماڈلز کی کمپیوٹنگ صلاحیت فراہم نہیں کر سکتا۔ اس کمی کے باعث میٹا کے کئی اندرونی اے آئی منصوبے متاثر ہوئے اور ان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوگل کے دیگر صارفین بھی کمپیوٹنگ وسائل کی محدود دستیابی سے متاثر ہوئے، تاہم سب سے زیادہ اثر میٹا پر پڑا کیونکہ اس کی جانب سے اے آئی ماڈلز کے استعمال کی طلب غیر معمولی حد تک زیادہ تھی۔

ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کے بعد میٹا نے اپنے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اے آئی ٹوکنز کا زیادہ محتاط اور مؤثر استعمال کریں۔ اے آئی ٹوکنز وہ یونٹس ہوتے ہیں جن کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کے استعمال کی مقدار ناپی جاتی ہے۔

ادھر گوگل اور میٹا نے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا، جبکہ خبر رساں ادارہ رائٹرز بھی اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اربوں ڈالرز کے نئے ڈیٹا سینٹرز اور جدید چپس پر سرمایہ کاری کر رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے مطلوبہ کمپیوٹنگ صلاحیت اب بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کلاؤڈ کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ کمپیوٹنگ وسائل کی کمی کے باعث مزید ترقی کے مواقع متاثر ہوئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *