dailyreformer.pk
July 7, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائیٹی کا حکومت بلوچستان میڈیا پالیسی واپس لینے اور میڈیا تنظیموں کی باہمی مشاورت سے نئی میڈیا پالیسی تشکیل کا مطالبہکوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمیسانحہ گل پلازہ کیس میں نیا موڑ، تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پولیس تفتیش کو چیلنج کر دیاملک میں تعلیمی بحران؛ ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے سے قاصرامریکا میں سی پلین دریا میں گر کر تباہ، تمام 8 افراد محفوظ، تحقیقات شروعکرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیگیمر نے 80 ڈالر کا GTA 6 پری آرڈر میں صرف 2 ڈالر میں خرید لیابشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات، دھوکے باز قرار دے دیامصنوعی مٹھاس سے متعلق سائنس دانوں کا تشویشناک انکشاف! 32 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز 

فیفا ورلڈ کپ: لیونل میسی نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میسی نے اردن کے خلاف میچ کے 80ویں منٹ میں شاندار فری کک پر گول کرکے نہ صرف ارجنٹینا کی برتری 3-1 کر دی بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ میسی نے فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائرزینہو کا مسلسل 6 ورلڈ کپ میچز میں گول کرنے کا تاریخی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ جسٹ فونٹین نے 1958 جبکہ جائرزینہو نے 1970 کے ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

میسی کا مسلسل گول کرنے کا سلسلہ قطر ورلڈ کپ 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے شروع ہوا، جس کے بعد انہوں نے نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھی گول کرکے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی میسی شاندار فارم میں ہیں۔ وہ الجزائر کے خلاف ہیٹ ٹرک اور آسٹریا کے خلاف دو گول کرنے کے بعد اب اردن کے خلاف بھی گول کر چکے ہیں۔

اردن کے خلاف اس گول کے بعد ورلڈ کپ میں میسی کے مجموعی گولز کی تعداد 19 ہو گئی جس کے ساتھ وہ اپنی ریکارڈ ساز کارکردگی کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *