dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

شرائط پوری ہونے تک امریکا کے ساتھ تکنیکی مذاکرات نہیں ہونگے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران شرائط پوری ہونے اور تاریخ اور مقام پر اتفاق ہونے کے بعد امریکا سے تکنیکی مذاکرات کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ کوئی تکنیکی مذاکرات طے نہیں ہیں۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ دوحہ میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان تکنیکی ورکنگ گروپ کے مذاکرات کے انعقاد سے متعلق میڈیا رپورٹس تصدیق شدہ نہیں ہیں اور نہ ہی تکنیکی میٹنگز اس ہفتے کے لیے شیڈول ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت امریکی وعدوں پر عمل درآمد کی کوششیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقرر کردہ ورکنگ گروپس کے اندر تکنیکی بات چیت کا پہلا دور شرائط پوری ہونے اور تاریخ اور مقام پر اتفاق ہونے کے بعد منعقد کیا جائے گا۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اس معاملے پر ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *