dailyreformer.pk
July 8, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحقپی ٹی آئی کی بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس، سیاسی جماعتوں کا بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مطالبہایران پر آج رات دوبارہ شدید حملے کریں گے، ٹرمپ کی دھمکیبیٹے کو کیسے سمجھاؤں کہ پاکستان میں کھیل اور شوبز سیاست کی نذر ہوچکے، بلال قریشیفیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کی متنازع فتح، مصر کے کوچ نے ریفری کے فیصلوں پر سوال اٹھا دیےٹرمپ نے نکی میناج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، غیر معمولی شخصیت قرارامریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکانشیگیلا کے خلاف نئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائجTender Notice : Executive Engineer Urban Palnning & Development District Makran Division at Kechبلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحقپی ٹی آئی کی بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس، سیاسی جماعتوں کا بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا مطالبہایران پر آج رات دوبارہ شدید حملے کریں گے، ٹرمپ کی دھمکیبیٹے کو کیسے سمجھاؤں کہ پاکستان میں کھیل اور شوبز سیاست کی نذر ہوچکے، بلال قریشیفیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کی متنازع فتح، مصر کے کوچ نے ریفری کے فیصلوں پر سوال اٹھا دیےٹرمپ نے نکی میناج کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، غیر معمولی شخصیت قرارامریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکانشیگیلا کے خلاف نئی ویکسین کے حوصلہ افزا نتائجTender Notice : Executive Engineer Urban Palnning & Development District Makran Division at Kech

ایران پر آج رات دوبارہ شدید حملے کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

ایران پر آج رات دوبارہ شدید حملے کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران پر آج رات دوبارہ شدید حملے کریں گے۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں جاری نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال پر کہا کہ ہم نے کل رات کو بھی انہیں بری طرح نشانہ بنایا، انتہائی شدید حملہ کیا اور امریکا ممکنہ طور پر انہیں آج رات پھر نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کو معمولی دھمکی دی ہے کہ آج رات انہیں دوبارہ نشانہ بنائیں گے، انہوں نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا اور 47 سال سے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ سابق صدر باراک اوباما کا معاہدہ بدترین تھا اور اوباما نے انہیں بہت زیادہ پیسے دیے، جہاز میں بھر کر پیسے دیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور اس حوالے سے ہم نے کافی پیش رفت کی ہے، میں ان سے خوش نہیں ہوں، ہم ایک اجلاس طلب کرتے ہیں اور ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کرنے کی بات کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں، مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے یعنی جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ اور میں سمجھتا ہوں اس حوالے سے ہم نے بڑی پیش رفت کی ہے۔

ایران سے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سے اس حوالے سے بات کرتے ہیں پھر وہ چلے جاتے ہیں اور پریس کانفرنس میں کہتے ہیں ہماری اس پر بات ہی نہیں ہوئی وہ انتہائی جھوٹے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *