dailyreformer.pk
July 9, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظموزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقپہلے ہی پتہ تھا معاہدہ نہیں ہوگا، ایران جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلفٹبال ورلڈ کپ؛ مصر کے الزامات پر چیف ریفری آفیسر کا اہم بیان سامنے آگیا’’شاہ رُخ خان بڑے اسٹار ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں‘‘آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حلکانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئیوی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحقبلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظموزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاقپہلے ہی پتہ تھا معاہدہ نہیں ہوگا، ایران جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلفٹبال ورلڈ کپ؛ مصر کے الزامات پر چیف ریفری آفیسر کا اہم بیان سامنے آگیا’’شاہ رُخ خان بڑے اسٹار ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں‘‘آسٹریلیا میں سمندری حیات کی ہلاکتوں کا معمہ حلکانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 600 تک پہنچ گئیوی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے، 4 روز میں 42 اہلکار و شہری شہید 54 دہشت گرد مارے گئے، پاک فوجژوب؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

وی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!

وی پی این ایپس استعمال کرنے والوں کے لیے بُری خبر!

آن لائن پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے استعمال ہونے والی متعدد مقبول ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) ایپس صارفین کے اعتماد پر پوری نہیں اتر رہیں۔

یونیورسٹی آف مشی گن انجینئرنگ کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی معروف وی پی این ایپس صارفین کا حساس انٹرنیٹ ڈیٹا لیک کر رہی ہیں یا بنیادی سیکیورٹی معیار پر بھی پورا نہیں اترتیں۔

تحقیق کے مطابق ماہرین نے MVPNalyzer نامی دنیا کا پہلا ایسا فریم ورک تیار کیا ہے جو بڑی تعداد میں موبائل وی پی این ایپس کی سیکیورٹی کا خودکار جائزہ لے سکتا ہے۔ یہ تحقیق نیٹ ورک اینڈ ڈسٹری بیوٹڈ سسٹم سیکیورٹی (این ڈی ایس ایس) 2026 سمپوزیم میں پیش کی گئی۔

تحقیق میں اینڈرائیڈ کی 281 مقبول وی پی این ایپس کا تجزیہ کیا گیا، جس میں معلوم ہوا کہ 29 وی پی این ایپس صارفین کی ڈی این ایس اور براؤزر ٹریفک کو لیک کر رہی تھیں، جس سے وی پی این استعمال کرنے کا بنیادی مقصد ہی متاثر ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 20 فی صد سے زائد وی پی این ایپس انٹرنیٹ ڈیٹا کو بغیر انکرپشن کے منتقل کرتی ہیں جبکہ 60 فی صد سے زیادہ ایپس میں بنیادی سیکیورٹی تحفظات بھی موجود نہیں تھے، جس سے سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ اور یونیورسٹی آف مشی گن میں کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر رویا انصافی نے کہا کہ لاکھوں افراد اپنی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے وی پی این پر انحصار کرتے ہیں مگر افسوس کہ بہت سی ایپس بنیادی حفاظتی تقاضے بھی پورے نہیں کر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تحقیق کا مقصد صارفین، ریگولیٹرز اور محققین کو یہ جاننے میں مدد دینا ہے کہ وی پی این ایپس کے اندر اصل میں کیا ہو رہا ہے، تاکہ وہ بہتر فیصلے کر سکیں اور صنعت پر سیکیورٹی معیار بہتر بنانے کے لیے دباؤ ڈال سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *