dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

سانحہ زیارت میں پولیس شہدا کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

سانحہ زیارت میں پولیس شہدا کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری

کوئٹہ: 

سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور دھرنا شرکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو اور وزیر صحت بخت کاکڑ پر مشتمل حکومتی وفد نے رات گئے تک لواحقین سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مطابق وفد نے سانحہ زیارت پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے لواحقین کو آگاہ کیا۔ مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب دھرنا شرکا اور آل پارٹیز نے کل 15 جولائی کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 16 جولائی کو خواتین اور بچے بھی دھرنے میں شرکت کریں گے، جبکہ 17 جولائی کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے سانحہ زیارت کے لواحقین اور آل پارٹیز دھرنا کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنا ختم کرکے 7 شہدا کی تدفین کر دیں، تاہم اس حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *