dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے ایرانی ٹیم کو امریکی ویزے تاحال جاری نہ ہو سکے

ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ2026 میں شرکت کے لیے تاحال امریکی ویزے جاری نہ ہو سکے جس کے باعث ٹورنامنٹ سے قبل غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا ہے کہ فیفا کے ساتھ جلد ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں ویزا معاملات اور سیکیورٹی ضمانتوں پر بات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایرانی ٹیم کے کسی کھلاڑی یا آفیشل کو امریکی ویزا جاری ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

رپورٹس کے مطابق ایرانی کھلاڑیوں کو ویزا پراسیس کے لیے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بائیومیٹرک اور فنگر پرنٹنگ مراحل سے گزرنا پڑ سکتا ہے، تاہم ایرانی حکام کوشش کر رہے ہیں کہ یہ عمل انطالیہ میں مکمل ہو جائے تاکہ ٹیم کو اضافی سفر نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب تہران میں قومی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی جہاں ہزاروں شائقین نے ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔ تقریب میں ورلڈ کپ کے لیے نئی کٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ 2026 فیفا ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جبکہ ایران کو اپنے گروپ میچز امریکا میں کھیلنے ہیں۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدہ سیاسی تعلقات اور حالیہ علاقائی تنازعات کے باعث ایرانی ٹیم کی شرکت سے متعلق خدشات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ 

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *