dailyreformer.pk
November 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایات

اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے مظالم، سیکڑوں سابق فوجی حکام کا ٹرمپ کو خط

اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے مظالم، سیکڑوں سابق فوجی حکام کا ٹرمپ کو خط

سیکڑوں سابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکنے کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اسرائیلی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ آبادکاروں کی طرف سے بڑھتے ہوئے تشدد سے اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں امریکی مفادات دونوں کو خطرہ ہے۔

یہ اپیل اسرائیلی فوج، شن بیٹ ڈومیسٹک سیکیورٹی ایجنسی، موساد انٹیلی جنس سروس، پولیس اور ڈپلومیٹک کور کے تقریباً 600 ریٹائرڈ اہلکاروں کے ایک گروپ کی طرف سے ایک خط میں سامنے آئی ہے۔

خط پر گروپ کی جانب سے اسرائیل کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف ماتن ولنائی نے دستخط کیے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد کو فوری اور فیصلہ کن طریقے سے روکا نہیں گیا تو یہ ایک علاقائی بحران کو بھڑکا سکتا ہے جس کے سنگین نتائج اسرائیل کی سلامتی اور خطے میں امریکی مفادات کے لیے ہوں گے۔

خط میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ میں اس آفت کو روکنے کی صلاحیت ہے۔ اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ملاقات میں اس مسئلے پر ایک مضبوط اور واضح پیغام دیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *