dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

میڈیا معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا موثر ذریعہ ہے،،سائرہ عطا

جامعات صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ معاشرتی بہتری اور قومی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ۔

کوئٹہ (ڈیلی ریفارمر) محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ حکومتِ بلوچستان، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS)، اسٹرینتھننگ پارٹیسپیٹری آرگنائزیشن (SPO) اور اقوام متحدہ کے ادارے UNFPA کے اشتراک سے “پروونشل میڈیا فیلوشپ پروگرام” کی افتتاحی تقریب بیوٹمز کے پنک ہال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ایک مو¿ثر ذریعہ ہے۔ صنفی بنیاد پر تشدد (GBV)، کم عمری کی شادی اور خواتین و بچوں سے متعلق حساس معاملات کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کے بااختیار بنانے اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میڈیا فیلوشپ پروگرام کے ذریعے صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے وہ حقائق پر مبنی، متوازن اور حساس رپورٹنگ کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے میں مو¿ثر کردار ادا کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ جامعات صرف تعلیم تک محدود نہیں بلکہ معاشرتی بہتری اور قومی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوٹمز نوجوان صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو جدید تحقیق، تربیت اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ نہ صرف معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہے بلکہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس مشترکہ اقدام کو بلوچستان میں صحافت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پروگرام کے شرکاءکو بتایا کہ بیوٹمز میں بی ایس فرانزک سائنسز اور بی ایس پبلک ہیلتھ کے اہم شعبے بھی شروع کردئیے گئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سعید شاہوانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کے بارے میں شرکاءکو تفصیل سے آگاہ کیا ۔تقریب میں سرکاری حکام، میڈیا نمائندوں، اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاءمیں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں اور گروپ فوٹو بھی بنایا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *