dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

3 روز میں تیل کی عالمی قیمتوں میں 12 فیصد کمی، پاکستانی تاحال ریلیف سے محروم

حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے ستائے شہریوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی صورت  میں مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ملک میں صرف 12 روز کے دوران ڈیزل 65 روپے 8 پیسے اور پیٹرول 25 روپے 1 پیسے مہنگا  ہو چکا ہے۔

17 جولائی کو ملکی سطح پر ڈیزل فی لیٹر 323 روپے 3 پیسے میں دستیاب تھا جب کہ 17 جولائی ہی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 310 روپے 71 پیسے مقرر تھی۔ وفاقی حکومت نے 17 جولائی کے روز ہی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا اعلان کیا تھا۔آج 29 جولائی کو ملک میں پیٹرول فی لیٹر قیمت 335 روپے 81 پیسے میں دستیاب ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 388 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ان 12 روز کے دوران صرف 2 بار پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی گئی ہے۔

21 جولائی کو پیٹرول 35 پیسے جب کہ 27  جولائی کو 1 روپے سستا کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں 17 جولائی سے اب تک کوئی کمی نہیں گئی۔یاد رہے کہ 17 جولائی سے عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کا رجحان بھی جاری تھا۔ 25 سے 28 جولائی تک عالمی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ ہوئی ہے۔3 روز میں عالمی سطح پر پیٹرولیم قیمتوں میں 12 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی  ہے ، تاہم ملکی سطح پر اب تک قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *