مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں گرما گرمی بڑھ گئی، بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چودھری یاسین کے حلقے میں دھاندلی کے نتائج کیوں تسلیم کریں؟ 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرنے اور ٹھپے لگانے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان 30 پولنگ اسٹیشنز پر 90 فیصد ٹرن آوٴٹ ہے، چودھری یاسین کے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے۔بلاول کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار، ن لیگ کو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار قرار دیدیا
Editor
اگلی خبر →
Tender Notice Gov Dairy farm Quetta

Leave a Reply