dailyreformer.pk
November 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جدید بنانے کا فیصلہبلوچستان میں اکتوبر کے دوران 51 کھلی کچہریاں، 686 عوامی شکایات موصولبلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدفبلوچستان میں پائیدار ترقی کے 4 ہزار 63 منصوبوں کی منظوری، 2 ہزار 181 زیرِ تکمیلبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان اور سندھ کے لیے موسمِ سرما میں گیس کی فراہمی کا شیڈول جاریکوئٹہ بائی پاس کا 86 فیصد اور آواران ہوشاب شاہراہ کا 64 فیصد کام مکملبلوچستان کے ڈیم منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ کی اہم ہدایاتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جدید بنانے کا فیصلہبلوچستان میں اکتوبر کے دوران 51 کھلی کچہریاں، 686 عوامی شکایات موصولبلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدفبلوچستان میں پائیدار ترقی کے 4 ہزار 63 منصوبوں کی منظوری، 2 ہزار 181 زیرِ تکمیل

مریخ پر شہد کے چھتے جیسی پُراسرار ساختیں دریافت!

مریخ پر شہد کے چھتے جیسی پُراسرار ساختیں دریافت!

خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے کیوریوسٹی روور نے مریخ پر ایک ایسی حیران کن دریافت کی ہے جس نے سائنس دانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ روور نے گزشتہ ماہ مریخ کی وادی ’ویلی گرانڈے‘ میں شہد کے چھتے سے مشابہ پولی گون (تین یا زیادہ کونوں والی بند شکلیں) نمونوں کا ایک وسیع سلسلہ دریافت کیا۔

ناسا کے مطابق اگرچہ کیوریوسٹی مشن اس سے قبل بھی ایسے نمونے دیکھ چکا ہے۔ تاہم، پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں یہ ساختیں ایک ہی مقام پر دیکھی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ پراسرار نمونے کیسے وجود میں آئے۔ البتہ، ان کا خیال ہے کہ روور کی جانب سے جمع کیے گئے ڈیٹا سے اس راز سے پردہ اٹھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

کیوریوسٹی مشن کے پروجیکٹ سائنس دان اشون واساوادا نے کہا کہ روور نے مریخ پر کئی دلکش مناظر ریکارڈ کیے ہیں، لیکن پولی گون نمونوں کے اس وسیع منظر نے سائنس دانوں کو بے حد متاثر کیا۔

ان کے مطابق ان نمونوں کی ساخت اور کیمیائی خصوصیات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ان کی تشکیل کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

ناسا کے مطابق ان نمونوں کا قطر تقریباً 1.3 سے 3 انچ کے درمیان ہے اور یہ قریبی پہاڑی (جسے ’مِیرا فلوریز‘ کا نام دیا گیا ہے) کے اطراف تک پھیلے ہوئے ہیں۔

سائنس دانوں کو امید ہے کہ یہ دریافت مریخ کی قدیم جغرافیائی تاریخ اور وہاں کے ماضی کے ماحول کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *