dailyreformer.pk
September 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

کوسٹا ریکا میں ‘کافی فرآگ’ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت

کوسٹا ریکا میں 'کافی فرآگ' نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت

کوسٹا ریکا کے لاس سانتوس خطے میں سائنس دانوں نے مینڈک کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مینڈک کو سائنسی نام Isthmohyla nacientes دیا گیا ہے۔ اسے عام طور پر “کافی فراگ” (Coffee Frog) کہا جا رہا ہے۔ یہ ایک چھوٹا، سبز رنگ کا درختی مینڈک ہے جو زیادہ تر رات کے وقت سرگرم ہوتا ہے۔

یہ کوسٹا ریکا کے وسطی بحرالکاہل کے علاقے خصوصاً تارازو، ڈوتا اور لیون کورٹس کے پہاڑی علاقوں میں پایا گیا ہے۔

یہ مینڈک کافی کے باغات اور ان سے ملحقہ چشموں اور ندی نالوں کے ماحول میں رہتا ہے۔ نر مینڈک رات کے وقت مادہ کو متوجہ کرنے کے لیے آواز نکالتے ہیں، جس دوران ان کا شفاف حلق نمایاں طور پر پھول جاتا ہے۔

اس دریافت کی خاص بات یہ ہے کہ نئی نسل ایسے علاقے میں سامنے آئی ہے جو کوسٹا ریکا کی اہم کافی پیدا کرنے والی پٹی بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق کافی کی کاشت میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات اور زرعی کیمیکلز اس مینڈک کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں کیونکہ ان کے اثرات ان پانیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں مینڈک کے بچے نشوونما پاتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *