dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
جون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروع

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گے

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے مذاکرات 7 ستمبر(پیر) کو ہوں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور مذاکراتی ٹیم کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بات چیت آگے بڑھائی جائے گی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیا الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت کی سنجیدگی اور رفتار اہم ہے، اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور کتنے وقت میں مسئلہ حل کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے، احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے، جماعت اسلامی کے دھرنے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے اور ان کے مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *