dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
ٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکجون 2027ء تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقررملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گےفلپائن کی عدالت نے نائب صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےجرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیاامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

امن و امان کی صورتحال، خضدار، قلات اور حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

کوئٹہ:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں مختلف میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 6 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، جن کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 546 ہے، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کے تحت 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 2 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *