dailyreformer.pk
November 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

حکومت بلوچستان نے خضدار میں اسما ء جتک کے خاندا ن کے افراد کے قتل کی تحقیقات کیلئے آٹھ رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کردی، کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ اور سفارشات حکومت کو پیش کرے گی

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے ضلع خضدار میں اسما ء جتک کے خاندا ن کے افراد کے قتل کی تحقیقات کے لیے آٹھ رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی قائم کردی، کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ اور سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی واقعے کے حقائق اور اس سے جڑے حالات کا تعین کرے گی جبکہ متعلقہ حکام کے ردعمل کا جائزہ لے کر کسی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں اس کی نشاندہی بھی کرے گی۔کمیٹی کے چیئرمین کمشنر قلات ڈویژن ہوں گے، جبکہ ڈپٹی کمشنر حب، ڈپٹی کمشنر آواران اور سپرنٹنڈنٹ پولیس حب ارکان ہوں گے۔ایس پی حب کو کمیٹی کا ممبر کم سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی کمیٹی میں بطور ارکان شامل ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی واقعے سے متعلق حقائق اور حالات کا جائزہ لینے کے ساتھ متعلقہ حکام کی ذمہ داری کا تعین کرے گی اور قانون کے مطابق جہاں ضروری ہو ذمہ داری مقرر کرنے کی سفارش کرے گی۔کمیٹی اپنی تحقیقات کی روشنی میں مناسب قانونی، انتظامی اور سیکیورٹی اقدامات کی سفارش بھی کرے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ ریکارڈ طلب، متعلقہ حکام سے معلومات حاصل اور کسی افسر یا ماہر کو معاونت کے لیے طلب کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔محکمہ داخلہ کے مطابق کمیٹی کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی سرکاری محکمے، ضلعی انتظامیہ، پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معاونت حاصل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *