dailyreformer.pk
November 7, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalTender Notice: Executive Engineer Buildings CWPP&H Department District Lasbela UthalRequest for Bids Project Management Unit Balochistan Education Support Programmeبلوچستان کے نوجوان سرکاری ملازمتوں کے بجائے کاروبار اور ڈیجیٹل تعلیم پر توجہ دیں: گورنرقلعہ عبداللہ میں حکومتی وفد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم اور شاہراہ کھول دی گئیکوئٹہ ڈویژن میں 125 بند اسکول دوبارہ فعال، 46 غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیکوئٹہ کے تھانوں میں شہریوں کی شکایات ریکارڈ کرنے کے لیے آڈیو نظام نصبکوئٹہ میں گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹسبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایت

نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت، پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ دیسی نکلے

نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت، پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ دیسی نکلے

امریکی گلوکار نک جونس کی بھارتی کھانوں سے محبت نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں اہلیہ پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ ’انڈین‘ قرار دے رہے ہیں۔

نک جونس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائی جو جونس اور دوستوں کے ہمراہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں مختلف دیسی پکوانوں سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نک اور جو پیاز کے بھجیا، مرغ مکھنی، رانی کچوری، لیمب چاپ اور پاپڑ سمیت مختلف بھارتی پکوان کھا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ ایک خاتون کی آڈیو پر بھی لپ سنکنگ کر رہے ہیں جس میں وہ بھارتی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے بول رہے ہیں کہ ’آئی لوو دس کائنڈ آف اسٹف‘۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ نک جونس نے بھارتی کھانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہو۔ وہ اس سے قبل بھی بٹر چکن، پنیر، ساگ پنیر، نان اور چکن بریانی کو اپنے پسندیدہ بھارتی کھانوں میں شمار کر چکے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی مداحوں نے دلچسپ تبصروں کی بھرمار کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’نک جونس اب پریانکا چوپڑا سے بھی زیادہ بھارتی بن چکے ہیں‘‘ جبکہ ایک اور مداح نے انہیں مذاقاً ’آدھا انڈین‘ قرار دیا۔

واضح رہے کہ نک جونس نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی مالتی میری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *