dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلاتکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلات

کھیلوں کے مختلف میدانوں سے سورج گرہن کی تصویری جھلکیاں

کھیلوں کے مختلف میدانوں سے سورج گرہن کی تصویری جھلکیاں

گزشتہ روز 1999 کے بعد کا اہم ترین سورج گرہن برطانیہ اور یورپ کے مختلف علاقوں میں دکھائی دیا۔

اس سورج گرہن نے کھیلوں کے کئی مقابلوں کے دوران شائقین کی توجہ بھی کھیل سے ہٹا کر اپنی جانب مبذول کروا لی۔

اسپین اور آئس لینڈ کے بعض علاقوں میں مکمل سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچا جبکہ برطانیہ میں مختلف مقامات پر چاند نے سورج کا 90 فیصد سے زائد حصہ ڈھانپ لیا۔

اس غیر معمولی منظر نے کھیلوں کے شائقین کو چند لمحوں کے لیے مقابلوں سے نظریں ہٹانے پر مجبور کردیا۔


برمنگھم میں یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، دی ہنڈریڈ کے کرکٹ میچ اور آسٹریا میں ایسٹن ولا اور پیرس سینٹ جرمین کے سپر کپ مقابلے کے دوران تماشائیوں نے گرہن کا نظارہ کیا۔

ماہرین نے براہ راست سورج دیکھنے سے خبردار کیا تھا تاہم حفاظتی چشمے نہ رکھنے والے کچھ شائقین نے گرہن دیکھنے کے لیے گھریلو ساختہ طریقے بھی استعمال کیے۔

کھیلوں کے مختلف میدانوں سے سورج گرہن کی تصویری جھلکیاں

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *