dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلاتکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلات

راولپنڈی میں ڈینگی کے 6 کنفرم کیسز رپورٹ

محکمہ صحت نے راولپنڈی میں ڈینگی کے 6 کنفرم کیسز کی تصدیق کی ہے.

راولپنڈی میں رواں سال 3 ہزار 450 افراد کی ڈینگی اسکریننگ کی گئی، اسکریننگ کے دوران 6 ڈینگی کیسز کنفرم، 192 مریض نان ڈینگی قرار دیے گئے.

3 مریض ڈینگی کے شبہ میں اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ کنفرم مریضوں میں کوئی داخل نہیں ہوا.
رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، اگست میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا، جولائی میں 4 کیسز سامنے آئے.

جولائی کے 4 مریض ڈھوک حسو جنو بی، کوٹھہ کلاں اور کونٹریلا سمیت مختلف علاقوں سے رپورٹ ہوئے. راولپنڈی میں ڈینگی لاروا کی موجودگی والے مقامات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

لاروا کی نشاندہی پر 1 ہزار 973 ایف آئی آرز، 537 مقامات سیل اور 1 ہزار 778 چالان کیے گئے. ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 21 لاکھ 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا. راولپنڈی میں ڈینگی سرویلنس کے لیے 415 آؤٹ ڈور اور 985 انڈور ٹیمیں متحرک ہیں.

ڈینگی سرویلنس کے دوران 42 لاکھ 96 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ، ایک لاکھ 6 ہزار 993 گھر مثبت قرار دیے گئے.

مختلف مقامات پر 14 لاکھ 81 ہزار سے زائد اسپٹس چیک، 17 ہزار 348 مقامات پر لاروا کی نشاندہی جبکہ راولپنڈی کے یو سی گر جا، گلستان کالونی اور رحیم آباد میں لاروا کی سب سے زیادہ نشاندہی کی گئی.

ڈھوک حسو، مورگاہ، دھوک منگٹال، کلیال، کمال آباد اور ڈھیری حسن آباد بھی لاروا کے حوالے سے حساس علاقے قرار جبکہ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس اور انسداد کارروائیاں جاری ہیں.

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *