dailyreformer.pk
November 5, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاجبلوچستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی نقل مکانی پر گورنر کا اظہارِ تشویشبلوچستان میں امن و امان کا اعلیٰ سطحی جائزہ، سیف سٹی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ہدایتبلوچستان کے 9 شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کے لیے پنجاب کا تعاونکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بارشTender Notice: Chief Officer Municipal Corporation HubTender Notice: Manager Sheikh Zayed Al Nahyan Institute of CardiologyTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District PanjgurTender Notice: Executive Engineer (Buildings) CWPP&H Department District Gwadarبلوچستان میں 17 مبینہ دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں صحافیوں کا یومِ سیاہ، تنخواہوں اور میڈیا دفاتر کی بندش پر احتجاج

کارتک آریان ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، سرجری کا امکان

کارتک آریان ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، سرجری کا امکان

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارتک آریان اس وقت اسپتال میں زیرِعلاج ہیں، جہاں ان کے گھٹنے کی سرجری متوقع بتائی جارہی ہے۔ تاہم اداکار کی موجودہ صحت اور چوٹ کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ ان کی ٹیم نے بھی تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

کارتک آریان کی انجری کے باعث ان کے پہلے سے مصروف شیڈول میں بھی عارضی وقفہ آنے کا امکان ہے۔ اداکار اس وقت کئی اہم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور ان کی صحت یابی آئندہ سرگرمیوں کے لیے اہم ہوگی۔

اداکاری کے ساتھ کارتک آریان نے پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم آگے بڑھایا ہے۔ وہ ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ اپنے اگلے منصوبے میں بطور پروڈیوسر کام کر رہے ہیں۔ دونوں کا یہ مشترکہ طور پر دوسرا پروجیکٹ ہے۔ دوسری جانب کارتک آریان کے مداح انہیں ہدایت کار مِرگھدیپ سنگھ لمبا کی فلم ’ناگزیلا‘ میں بھی دیکھ سکیں گے۔ فلم ان کے آنے والے اہم منصوبوں میں شامل ہے۔

فی الحال مداحوں کی توجہ کارتک آریان کی صحت یابی پر مرکوز ہے، تاہم ان کی ٹیم کی جانب سے چوٹ یا سرجری کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *