dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلاتکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورنوٹس برائے طلبِ ٹینڈر: ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای (PHE) ڈویژن قلات

میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباروں کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام شروع

میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباروں کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام شروع

میٹا  اور پاکستان کا چھوٹے کاروباری اداروں  کی ڈیجیٹل توسیع کے لیے  اے آئی تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ سے کاروباری ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھوٹے کاروباری اداروں   کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے مابین   مشترکہ تربیتی پروگرام  کا  آغاز ہوگیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی  کے تحت 9 شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام کا خصوصی فوکس خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں، ٹیکسٹائل، دستکاری اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں پر ہوگا۔

پروگرام کے ذریعے کاروباری افراد کو آن لائن صارفین تک رسائی، بہتر مارکیٹنگ اور کسٹمر سروسز کے لیے اے آئی ٹولز سکھائے جائیں گے۔ ساتھ ساتھ اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی  کے تحت ملک بھر میں ورکشاپس اور آن لائن ٹریننگ سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

پاکستان کا یہ اقدام میٹا  کے ایشیا پیسیفک خطے کے 12 ممالک پر مشتمل وسیع تر اسمال بزنس ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔

اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ سے پاکستانی کاروباری اداروں کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی  بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل مہارتوں اور اے آئی ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان میں چھوٹے کاروباری اداروں کو جدید معیشت سے جوڑنے کی جانب اہم قدم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *