dailyreformer.pk
September 4, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
امریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصورامریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچیکوئٹہ: پہاڑوں کے حصار میں بسا خوبصورت شہرعلاقائی اخبارات کی اہمیت: معاشرے کی آواز اور تاریخ کا محفوظ ریکارڈایف آئی اے کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 ملزمان گرفتارپنجاب میں کرپشن کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ خفیہ سیل قائم ، گرفتاریاں شروعآن لائن فراڈ کال سینٹر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن؛ 28 مبینہ ملزمان گرفتارزائد لاگت کے سبب چاول، چینی، کاٹن، پیاز، تل، آلو کی برآمدات کم ہوگئیں، سینیٹ قائمہ کمیٹیامریکا کا ایران سے تجارت یا مدد کرنے والے ممالک کو سخت پیغام، پابندیاں لگانے کی دھمکیقطر کی کویت پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف قرار دے دیابلوچستان کی نئی انتظامی تشکیل — چار صوبوں کا تصور

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش سے نظام زندگی درہم برہم، عام تعطیل کا اعلان، فوج اسٹینڈ بائی

راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔نالہ لئی میں پانی کی سطح 29 فٹ بلند ہونے کے بعد تیزی سے کم ہورہی ہے، کٹاریاں میں نالہ لئی کی سطح 9  فٹ پرآگئی۔ گوالمنڈی میں پانی بلند سطح 23.5 سے کم ہو کر 13.5 فٹ پر آگئی۔ نشیبی علاقوں سے بھی پانی تیزی سے اترنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیے گئے تھے اور نالہ لئی کے کنارے آباد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی تھی۔انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے بڑا سیلابی ریلا راولپنڈی کی جانب بڑھ رہا ہے خطرے کے پیش نظر نشیبی آبادیوں کے انخلا کا حکم جاری کیا گیا۔کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح پہلے 14.5 فٹ تک پہنچی اور پری الرٹ لیول عبور کیا بعد ازاں مسلسل اضافے کے ساتھ 18.5 فٹ تک جا پہنچی۔ گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 7 فٹ سے بڑھ کر 11 فٹ ہوگئی۔راولپنڈی دریائے سواں میں نالہ لئی کا سیلابی ریلا داخل ہوگیا، دریائے سواں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جی ٹی روڈ، پرائیوٹ سوسائیٹیز، اڈیالہ روڈ، چونترہ، چکری، چک بیلی تک سیلابی صورتحال ہے۔

شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم ستمبر بروز منگل راولپنڈی کی حدود میں مقامی تعطیل ہوگی، تمام متعلقہ ادارے  مقامی تعطیل کے باعث بند رہیں گے تاہم ہنگامی نوعیت کے محکمے، ادارے اور اتھارٹیز معمول کے مطابق کام کریں گے۔شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیلضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نالہ لئی و دیگر نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے اجتناب کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالہ لئی کے کنارے آباد افراد فوری طور پر علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر پانی کے باعث گاڑیاں روڈ پر پھنس گئیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ آرمی امدادی اداروں کے ساتھ موجود ہے، ٹرپل ون بریگیڈ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، ابھی ٹرپل ون بریگیڈ کو طلب نہیں کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *