dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاری کو ہر سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہے، ایئر چیف

راولپنڈی: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پی اے ایف پاکستان کی خودمختاری اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرُعزم ہے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی آپریشنل تیاری کو ہر سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یومِ شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہدائے پاک فضائیہ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں پاک فضائیہ کی شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعِ وطن کے لیے غیر متزلزل عزم پر مبنی قابلِ فخر روایت کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کے کارنامے محض تاریخ کے اوراق کا حصہ نہیں بلکہ ایک زندہ ورثہ ہیں جو موجودہ نسل پر ایک گہری ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہمارے شہداء جرأت، قربانی اور قومی عزم کی لازوال علامت ہیں۔ ان کی میراث ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ایک مقدس امانت ہے، جسے ہم ثابت قدمی اور غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ ہمیشہ نبھاتے رہیں گے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی اس کی پیشہ ورانہ برتری، جنگی صلاحیت اور اعلیٰ آپریشنل استعداد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ائیر چیف  نے اس امر پر زور دیا کہ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے سیکنڈ ٹو نن کے نظریے  کی روشنی میں پاک فضائیہ کو عصرِ حاضر کی جنگی حکمتِ عملی اور ٹیکنالوجی میں ہمیشہ صفِ اوّل میں رہنا ہوگا۔ انہوں نے خلائی، سائبر اور برقی جنگی صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت، جدید نوعیت کی خصوصی ٹیکنالوجیز اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کے ذریعے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں سربراہِ پاک فضائیہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فضائیہ کے بہادر شہداء کی یاد میں فاتحہ خوانی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *