dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بزنس انٹری کیٹیگری میں پاکستان 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر آگیا

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان کی بزنس ریڈی رینکنگ مزید بہتر بنانے کے لیے اہم متعلقہ اقدامات کی منظوری دے دی۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان بزنس انٹری کیٹیگری میں 101 معیشتوں میں 17ویں نمبر پر ہے۔ بزنس انٹری کیٹیگری میں پاکستان کا اسکور 86.64 ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق معلومات ایف بی آر کو خودکار نظام کے ذریعے دستیاب ہیں۔

ایس ای سی پی، ایف بی آر اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اضافی معلومات کے باہمی تبادلے کے لیے تعاون کریں گے۔ ماحولیاتی تقاضوں اور اجازت ناموں سے متعلق معلومات کا لنک بھی ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کیا جائے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لیے سرکاری معاونتی پروگراموں کی معلومات بھی ویب سائٹ پر دستیاب کردی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی نے نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں سے متعلق صنفی بنیاد پر اعدادوشمار بھی جاری کردیے ہیں۔جاری اعدادوشمار میں مرد و خواتین شیئر ہولڈرز، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹوز اور حقیقی مالکان شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کمپنی ڈائریکٹرز اور حقیقی مالکان سے متعلق صنفی بنیاد پر ڈیٹا سیٹ بھی تیار اور شائع کرے گی۔ایس ای سی پی کے مطابق ان اقدامات سے شفافیت، معلومات تک رسائی اور اداروں کے درمیان ڈیجیٹل رابطہ کاری مزید بہتر ہوگی۔ پاکستان کی بزنس ریڈی کارکردگی اور رینکنگ میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *