dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاک فوج کی امریکی ڈرون کمپنی کے ساتھ مفاہمت، ابتدائی آرڈر بھی دے دیا

امریکی ڈرون ساز کمپنی ‘پاورس’ (Powerus) نے پاک فوج کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں ڈرونز سے متعلق ایک ابتدائی آرڈر بھی شامل ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلکووچ نے سکیورٹی وجوہات کے باعث  تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ  یہ معاہدہ بغیر پائلٹ فضائی نظام (Unmanned Aerial Systems) سے متعلق ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق فوجی اور صنعتی استعمال کے لیے فضائی اور بحری ڈرونز فراہم کرنے والی کمپنی پاورس جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو بیٹوں کی حمایت یافتہ ایک پبلک ٹریڈڈ کمپنی ‘اوریئس گرین وے ہولڈنگز’ کے ساتھ ضم ہونے والی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ یہ انضمام اکتوبر کے اوائل میں مکمل ہو جائے گا۔امریکی ریگولیٹری دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ ‘امریکن وینچرز’  نامی سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعے اوریئس میں حصہ داری رکھتے ہیں۔

پاورس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو اینڈریو فاکس نے کہا کہ پاکستان کا نجی دفاعی شعبہ ابھر رہا ہے لیکن ابھی تک پختہ نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کے لیے اس مارکیٹ میں تیزی سے آگے بڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔بریٹ ویلکووچ نے کہا کہ ان کا ہدف امریکا کی بہترین ٹیکنالوجی کو پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاورس پاکستان میں ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی تیار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔اینڈریو فاکس نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ کمپنی کی ترقی ٹرمپ کے بیٹوں کی شمولیت سے منسلک ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹھیکے خالصتاً میرٹ پر دیے گئے ہیں اور ٹرمپ خاندان کا کمپنی کے کاروباری معاملات میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *