dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ نے اہم علاقائی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹیلیفونک رابطہ اُس وقت کیا گیا جب ایرانی وزیر خارجہ اپنے سرکاری دورے پر چین میں موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری تازہ ترین پیش رفت کے تناظر میں ایک دوسرے سے خیالات کا اظہار کیا اور باہمی تعاون پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران پاک ایران سرحدی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب عسکری و سفارتی حلقے اس رابطے کو خطے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی کے حوالے سے ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *