سیکیورٹی خدشات، حکومت کی جماعت اسلامی سے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست، مذاکرات پھر بے نتیجہ
جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ رہا جبکہ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔ہفتہ کی شام جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہونیوالے مذاکرات میں حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، سینیٹر رانا ثنااللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شریک ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، معاون خصوصی عمیر ادریس، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل تھے۔حکومتی وفد نے مذاکرات کے دوران سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جماعت اسلامی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

Leave a Reply