dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ حافظ نعیم کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ

کراچی: پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا ’سپر لانگ مارچ‘ کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگیا۔کراچی سے سپرلانگ مارچ بذریعہ ٹرین رحمان بابا ایکسپریس حافظ نعیم الرحمٰن اور منعم ظفر خان کی قیادت میں کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی کے مطابق لوگ اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدترین اذیت میں ہیں، سفید پوش لوگ اپنی زندگی کسمپرسی میں گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت اپنی بیڈ گورننس کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیوی کا بھتہ ختم ہونا چاہیے، حکومت نے عالمی مارکیٹ کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کیا ہوا ہے۔قبل ازیں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جو ہفتے کو ختم کر دیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *