dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

عدلیہ میں خواتین کی بڑی تعداد؛ بلوچستان کی بیٹیاں ہر میدان میں آگے

کوئٹہ: بلوچستان کی بیٹیاں ہرمیدان میں آگے ہیں۔ عدالتوں میں خواتین وکلا کی بڑھتی تعداد مثبت تبدیلی کا مظہر ہے۔

بلوچستان کی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین زندگی کے مختلف شعبوں کے ساتھ شعبہ وکالت میں بھی نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ کوئٹہ کی عدالتوں میں خواتین وکلا کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں 150کے قریب خواتین وکلاء پریکٹس کررہی ہیں۔ہرسال 20 سے25 نئی خواتین وکلا عملی میدان میں قدم رکھ کرانصاف کی فراہمی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ بلوچستان کی خواتین کے لیے شعبہ وکالت باعزت اور بااختیارروزگارکے حصول کا مؤثرذریعہ ثابت ہونے لگا۔

ایڈووکیٹ فرزانہ خلیجی کا کہنا ہے کہ خواتین سائلین اپنے مسائل خواتین وکلا کے سامنے زیادہ اعتماد سے بیان کرسکتی ہیں۔ کوئٹہ کی عدالتوں میں پریکٹس کرنے والی خواتین وکلا بلوچ طالبات کے لیے اس شعبے میں ترغیب کا باعث بن رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *