dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

بلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے صوبے کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے، بلوچستان کی درست تاریخ بیان نہیں کی جاتی، حقائق اور تصور میں فرق سمجھنے کی ضرورت ہے، پسماندگی پاکستان کے ہر صوبے میں موجود ہے۔نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 5 ریاست سے غیر مشروط وفاداری کا درس دیتا ہے، پسماندگی کی بنیاد پر ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی بات نہیں کی جاتی ۔ انہوں نے واضح کیا بلوچستان کو توڑنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا جبکہ ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے تاہم  سیاسی لوگوں سے مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے نوجوانوں کو سننے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے زمینی حقائق، مقامی حالات اور عوامی ضروریات کو پالیسی سازی میں مدنظر رکھنا ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے پاکستان سے الحاق کے تاریخی حقائق کو درست تناظر میں دیکھنا ہوگا خان آف قلات نے اپنی کتاب میں بلوچستان کا الحاق رضامندی سے ہونے کا ذکر کیا، بلوچستان کی تاریخ سمجھنے کے لیے اصل ماخذ کا مطالعہ ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض بیوروکریٹس پنجاب سے بلوچستان آنا پسند نہیں کرتے، اس لیے افسران کو گراؤنڈ پر جاکر حالات کا مشاہدہ کرنا چاہیے تاکہ انہیں صوبے کے حقیقی مسائل اور زمینی صورتحال کا درست علم ہوسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *