dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں موسم نے کروٹ بدل لی، گرمی رخصت، خزاں کی آمد

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم نے کروٹ بدل لی۔ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور نوشکی میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا جبکہ موسمِ خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

قلات میں سردی کی پہلی لہر کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، سرد ہواؤں کے باعث دن کے اوقات میں بھی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔شہریوں نے گرم چادروں، کوٹوں اور سویٹرز کا استعمال شروع کر دیا جبکہ گرم ملبوسات کی خریداری کے لیے بازاروں میں شہریوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں کے اثرات کے باعث بلوچستان کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ قلات اور گردونواح میں تیز اور سرد ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساون کے اختتام کے بعد موسمِ خزاں کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ بلوچستان کے مختلف میدانی اور پہاڑی علاقوں میں راتیں سرد ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں خنکی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *