dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ؛ وزیراعظم، حافظ نعیم سےملاقات کے خواہاں ہیں، رانا ثنا

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ؛ وزیراعظم، حافظ نعیم سےملاقات کے خواہاں ہیں، رانا ثنا

اسلام آباد:

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کی جانب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کو آج فون کیا گیا، جس میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آئندہ پیش رفت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

رانا ثناء اللہ نے لیاقت بلوچ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وعدے کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات سے قبل مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا امکان ہے۔  ان اجلاسوں میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے واضح ایجنڈے اور نکات پر بات چیت کی جائے گی تاکہ معاملے پر پیش رفت کی راہ ہموار ہو سکے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ عوام کے لیے حقیقی ریلیف ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی درخواست پر سپر لانگ مارچ میں وقفہ کیا گیا تھا، تاہم لیوی کے خلاف جلسوں اور محضرناموں پر عوامی دستخطی مہم بدستور جاری ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس وقت تک اپنی تحریک جاری رکھے گی جب تک عوام کے لیے بڑا ریلیف پیکیج حاصل نہیں کر لیا جاتا۔ انہوں نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کو عوامی ریلیف سے جوڑتے ہوئے واضح کیا کہ مطالبات کی تکمیل تک احتجاجی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *