dailyreformer.pk
October 17, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
Tender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈTender Notice: Medical Superintendent District AwaranTender Notice: Director Procurement BPPPRAبلوچستان حکومت کی انتظامی اصلاحات، محکموں کی کارکردگی کا جائزہکوئٹہ میں ٹریفک سگنلز فعال، سیف سٹی سے نظام منسلک کرنے کا اعلانایس ایس پی ٹریفکسی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے شاہراہ منصوبےبلوچستان میں پولیو کے تمام 23 ماحولیاتی نمونے منفی قرارسعودی فنڈ سے بلوچستان میں آبی و روزگار منصوبہ؛ 32 فیصد کام مکمل ہونے کی سرکاری دستاویزی رپورٹبلوچستان میں گورنر راج کی ضرورت: ترقی، امن اور بہتر حکمرانی کا سوالNotice Inviting Tender: Agriculture Sohbat Purکوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کیلیے پی ٹی آئی حکومت سے بار بار درخواست کی، وزیر داخلہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کیلیے پی ٹی آئی حکومت سے بار بار درخواست کی، وزیر داخلہ

پشاور:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے بار بار درخواست کی کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بنیں لیکن ہماری درخواست قبول نہیں کی گئی۔

پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھا تاہم وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت اب ایک پیج پر ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی حکومت لیڈ کرے گی تو صوبہ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت سکیں گی، وفاقی حکومت کے پی میں امن کے لیے ہر طرح کی ذمہ داری پورے کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، خیبر پختونخوا پولیس کو درکار جدید اسلحے کی فراہمی ضروری ہے۔ وفاقی آپ کے ساتھ کھڑا ہے، جلد نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی کے نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پر قربانی دے سکتے ہیں، سیکیورٹی پر نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات واضح نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر وفاق نے اعتماد کیا ہے، ہم 24 گھنٹے کام کریں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار میں اضافہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا، عسکری حکام اور سی ٹی ڈی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا گیا جبکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *