dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

سانحہ چمن پھاٹک؛ فتنۃ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت ہوگئی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے چمن پھاٹک میں معصوم بلوچ عوام فتنۃ الہندوستان کی بربریت کا ایک بار پھر شکار ہو گئے۔

کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں قریبی رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی ہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں موجود مقامی بلوچ شہری بالخصوص بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے۔

خودکش دھماکے کے نتیجے متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے سے14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیکیورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی۔

فتنۃ الہندوستان جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور فوجی جوانوں سے لڑنے کی ہمت نہیں رہی ہے معصوم بلوچ آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ فتنۃ الہندوستان کی اس دہشت گردی کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور امن سبوتاژ کرنا ہے ۔

ذوالحجہ کے بابرکت ایام میں عید قربان کے قریب اس طرح کی دہشتگردی ان عناصر کو درندہ صفت ثابت کرتی ہے۔ غیور اور نڈر بلوچ عوام میں  دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ نہ صرف مقامی شہری آبادی نے بلکہ ہر مکتب فکر نے  اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  بھارتی سرپرستی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *