dailyreformer.pk
September 6, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاکخضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈبلوچستان کے عوام کا امن، خوش حالی ریاست کی کوششوں کا مرکزی محور ہے، فیلڈ مارشلکوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطلگل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار، سرکاری اداروں کو کلین چٹمحسن نقوی معاملے کی حساسیت کو سمجھیں، سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر شاہجذباتی نہ ہوں، انتظامی یونٹ بنیں گے، کوئی فرد، سیاسی جماعت اور نمائندہ روک نہیں سکتا، محسن نقویٹینڈر کے لیے نوٹس: ڈپٹی ڈائریکٹر، زراعت (آن فارم واٹر مینجمنٹ)، ضلع بارکھاناطلاع عام:بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے مریض سندھ کا سفر فی الحال مؤخر کریںمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریآپریشن ردالفتنہ 3؛ کچھی میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنا دیا، کئی دہشتگرد ہلاک

مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی غنڈہ گردی ختم؛ معاہدے پر تاخیر کی مزید قیمت چکانا ہوگی؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اور اب وہ ماضی کی طرح خطے میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کے قابل نہیں رہی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں کہی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ حال ہے جبکہ اس کی بحریہ اور فضائیہ کا بڑا حصہ عملاً وجود ہی نہیں رکھتا۔ایران کو مکمل شکست دی جا چکی ہے اور وہ صرف بیانات تک محدود رہ گیا ہے۔ 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا جو اس کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا تھا لیکن اب حالات بدل چکے ہیں اور انھیں اس تاخیر کی قیمت چکانا ہوگی۔

امریکی صدر نے ایران کو مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اس کا دور ختم ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ پیر کی شب آبنائے ہرمز میں معمول ی گشت پر مامور امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ ہوکر سمندر برد ہوگیا تھا جس کا الزام صدر ٹرمپ نے ایران پر دھرتے ہوئے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

جواب میں امریکی فوج نے ایران صوبہ ہرمزگان کے مشرقی علاقوں، سیریک، قشم جزیرے اور بندرعباس کے اطراف اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیریک کے علاقے بامانی میں واقع پانی ذخیرہ کرنے والے دو ٹینک حملے کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

بعد ازاں ایران کی جانب سے بھی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے۔ ان میزائل حملوں کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *