dailyreformer.pk
June 11, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیںکوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر سخت ایکشن، 23 ڈاکٹر معطل، 25 افسران کو شوکاز نوٹسزآئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت اہم نکات سامنے آگئےایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپفیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئےمیکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکترومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 44 برس گزر گئےواٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق اہم فیچر متعارف کرانے کی تیاریدماغ کی مہلک رسولیوں کی تشخیص کیلئے جدید نظام تیارعوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تربت میں جدید ترین ایف سی اسپتال تیار کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں

ایران پر آج شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے؛ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مستقبل قریب میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ اور دیگر توانائی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کیا اور یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی فوج ایران پر آج رات سے بڑے پیمانے پر تابڑ توڑ حملے شروع کرے گی۔

صدر ٹرمپ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے۔ ایرانی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور اس کی زیادہ تر جارحانہ عسکری صلاحیت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا سب سے اہم مرکز سمجھا جاتا ہے اور ایران کی خام تیل برآمدات کا بڑا حصہ اسی جزیرے کے ذریعے عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اس مقام کو نشانہ بناتا ہے تو یہ ایران کی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے لیکن یہ سب اتنا آسان نہ ہوگا امریکا کو بھی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ادھر امریکی صدر کے اس بیان کے بعد عالمی منڈیوں میں تشویش بڑھ گئی اور خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں توانائی کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

newupload

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *