dailyreformer.pk
July 12, 2026
🌤 Quetta --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائمفورسز کا “آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰانٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ: پاکستان نے تین تمغے جیت لیےفیفا ورلڈ کپ، ناروے کا خواب چکناچور، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیاعامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیادفتر میں کمزور کارکردگی ابتدائی ڈیمنشیا کی علامت قراراختر مینگل کا پشتون قیادت سے گلہ ، بلوچوں کے مشکل وقت میں ہماری نظریں پشتونوں پر تھیں مگر کوئی نہیں آیاآج ہم آپ کے دکھ اور غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحقبلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائمفورسز کا “آپریشن شعبان” جاری، مزید 3 خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 109 تک جا پہنچیٹرمپ کا کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز جہازوں کیلئے کھلی ہونے کا دعویٰانٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ: پاکستان نے تین تمغے جیت لیےفیفا ورلڈ کپ، ناروے کا خواب چکناچور، انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیاعامر خان نے تیسری شادی کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیادفتر میں کمزور کارکردگی ابتدائی ڈیمنشیا کی علامت قراراختر مینگل کا پشتون قیادت سے گلہ ، بلوچوں کے مشکل وقت میں ہماری نظریں پشتونوں پر تھیں مگر کوئی نہیں آیاآج ہم آپ کے دکھ اور غم میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلینصیر آباد میں مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

فیفا ورلڈکپ: نیمار افتتاحی میچ سے باہر، اگلے میچز میں بھی شرکت مشکوک

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار انجری کے باعث ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار فارورڈ مراکش کے خلاف ہفتے کو ہونے والے افتتاحی مقابلے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

34 سالہ نیمار گزشتہ کچھ عرصے سے پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور تاحال مکمل ٹریننگ کا آغاز نہیں کر سکے ہیں۔

اینسیلوٹی کے مطابق نیمار کا ری ہیب جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ٹیم کے ساتھ باقاعدہ تربیت میں شامل ہو جائیں گے۔

اس صورتحال کے باعث 20 جون کو ہیٹی کے خلاف میچ میں بھی ان کی شرکت غیر یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

برازیلی کوچ نے کہا کہ نیمار جلد از جلد فٹ ہونے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیمار کی اہمیت صرف ان کی فنی صلاحیتوں تک محدود نہیں بلکہ ان کا تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثالی کردار بھی ٹیم کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔

نیمار 2023 کے بعد سے قومی ٹیم کے لیے میدان میں نظر نہیں آئے تاہم انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

برازیل کے ریکارڈ گول اسکورر نیمار 128 بین الاقوامی میچوں میں 79 گول کر چکے ہیں اور یہ ان کا چوتھا ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *